..................................................................................................." />

Pakistan Online Traders

Know all about Ultimate Real Online Trading & Earning Ways
 Methods & Success Solutions to Be Your Own Boss

                   Welcome to Pakistan Online Traders


ساتھیو۔۔۔۔السلام و علیکم
 

بیسویں صدی کے آخری عشرے میں میڈیا پر ایسی خبریں آنا شروع ہو گئیں

کہ اب دنیا بھر کے لوگ گھر بیٹھے دور دراز ممالک سے روزگار حاصل کر

 سکیں گے ، دنیا بھر میں کاروبار کر سکیں گے ، اپنے کام کیلئے موزوں

افرادی قوت ڈھونڈ ہی نہیں اسے بغیر کسی اضافی اخراجات برداشت کئے

ملازمت دے کر اپنا کام ،کاروبار چلا سکیں گے اور اسی طرح کی مزید

تفصیلات ۔۔۔
بحیثیت صحافی ہمیں ایسی خبریں پڑھ اور سن کر مزید معلومات

 شواہد اور پس پردہ مقاصد جاننے کی تحریک ملی اور تحقیق کا آغاز کر دیا

اس دوران کیا کیا کٹھن مراحل درپیش آئے کون کون سے ساتھیوں دوستوں

نے حوصلہ افزائی کی اور کس نے اسے بے سرو پا جان کر مذاق اُڑایا۔۔۔ یہ

ایک الگ کہانی ہے


لیکن ایک طالب علم کی حیثیت سے جب انٹر نیٹ کے بارے میں تعلیم حاصل

کرنا شروع کی تو آہستہ آہستہ وہ تمام خبریں جو میڈیا میں نشر ہوئیں یا

شائع۔۔ ایک ایک کر کے انہیں حقیقت کا روپ دھارتے دیکھتا گیا۔ ۔


آج انٹر نیٹ استعمال کرنےوالا ہر صارف اس بات کا گواہ ہے کہ واقعی گھر

بیٹھے روزگار حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ چلتے پھرتے کاروبار کیا جا سکتا ہے

، تشہیر کی جا سکتی ہے بغیر اضافی اخراجات برداشت کئے دنیا بھر سے

موزوں افرادی قوت سے اپنے کام،کاروبار کو ترقی و ترویج دی جا سکتی ہے ۔


مصنوعات متعارف کرانے سمیت گھر بیٹھے فروخت و خریداری کی جا سکتی

ہے ۔ پیسوں کا لین دین کیا جا سکتاہے ۔ اس تحقیق و جستجو کے در پردہ

دوعوامل کار فرما رہے ایک اپنی آمدنی میں اضافہ اور دوسرا وطن عزیز سے

بےروزگاری میں کمی لانے کیلئے انٹر نیٹ کی طاقت کو بروئے کار لانا۔۔۔

 
پاکستان آن لائن ٹریڈرز کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے تاکہ وطن عزیز کا ہر

وہ باسی جو اپنی آمدن میں اضافے کا خواہ ہے یا تلاش روزگار میں سرگرداں

اسے بغیر تحقیق حقیقی ذرائع میسر ہوں اور وہ اپنے علم و صلاحیت کے

مطابق ان سے استفادہ حاصل کر سکے ۔


دور حاضر میں انٹر نیٹ سے ہر کوئی پیسے کما سکتا ہے وہ بھی گھر بیٹھے

، بغیر پیسے خرچ کر کے بھی پیسے خرچ کر کے بھی۔تاہم صبر ، تحمل اور

مستقبل مزاجی شرط ہے جبکہ پیسے لگا کر زیادہ دیر انتظار نہیں کرنا پڑتا ،

آمدنی بھی زیادہ ہوتی ہے ۔انٹر نیٹ پر گھر بیٹھے پیسے کمانے کےلئے

ضروری نہیں کہ آپ تعلیم یافتہ ہوں۔ آپکے پاس کمپیوٹر سے متعلق کوئی سند

یا ڈپلومہ یا ڈگری ہو بلکہ ایک پرائمری سکول کا طالبعلم بھی کما سکتا ہے

اور انگریزی زبان پر مہارت بھی ضروری نہیں ۔تاہم اس طرح کے انٹر نیٹ پر

گھر بیٹھے یا چلتے پھرتے بذریعہ موبائل پیسے کمانے کےلئے دنوں یا ہفتوں

میں کوئی امیر نہیں بن سکتا ،اس کےلئے کئی ماہ و سال انتظار کرنا پڑتا ہے

۔ہم یہاں انٹر نیٹ کے ذریعے روزگار ، کاروبار شروع کرنے کے تمام تر وہ

مستند طریقے ، مقامات (ویب سائیٹس ) متعارف کرائیں گے جن کےساتھ آپ

ممبر شپ اختیار کر کے اپنا روزگار، کام یا کاروبار تک شروع کرسکتے ہیں ۔ 


پاکستان آن لائن ٹریڈزکی ٹیم آپکی مکمل رہنمائی

 کرےگی 



Members Area

Newest Members

.,.,.,.,.,.,.

About Me

Powered by APSense Business Network


.,.,.,.,.,.,.

Work-at-Home Projects

Freelance JobsPowered by

Share With Friends

Traffic Value

 


.............................................................................. Flag Counter

..............................................................................